اردو ٹائپ کرنے میں دشواری ہے ؟
مثالِ تیغِ رواں چل رہی ہے بادِ مراد
شاعر:عرفان صدیقی
ذریعہ : سخن سرا
کنارِ سوتھ بنا ہے کنارِ رکناباد
کوئی طوفاں تو نہیں کوئی تلاطم تو نہیں
شاعر:احساس مرادآبادی
ذریعہ : ریختہ
زندگی نام ہے جس کا وہ کہیں تم تو نہیں
عشق بھی کرنا ہے ہم کو اور زندہ بھی رہنا ہے
شاعر:فرحت احساس
دل تو بجھتا جاتا ہے احساسؔ میاں جی کا
شب سے شرط لگی ہے تو تابندہ بھی رہنا ہے
یگانگی میں بھی دکھ غیریت کے سہتا ہوں
شاعر:حرمت الااکرام
فراز دار بھی حرمتؔ ہے ایک منزل اوج
کوئی مقام ہو میں سر بلند رہتا ہوں
وہ دل جو تھا کسی کے غم کا محرم ہو گیا رسوا
پسند آئی غزل کو میرؔ کی آشفتہ سامانی
ترا راز آشنا اے زلف برہم ہو گیا رسوا
نظر سے دور افق سے پرے اڑان میں تھے
شاعر:منصور فائز
یہ رنگ رنگ مناظر یہ رنگ رنگ کے لوگ
تمام رات کسی خواب کے مکان میں تھے
لوگ جس شخص کو سردار بنا دیتے ہیں
اپنے دروازے پہ فائزؔ ہے شب و روز ہجوم
ہم ہیں وہ لوگ جو کردار بنا دیتے ہیں
عارف ہے وہ جو حسن کا جویا جہاں میں ہے
شاعر:حیدر علی آتش
معدوم وہ کمر ہے نہ موہوم وہ دہن
کہتے ہیں شاعر ان کے جو کچھ کچھ گماں میں ہے
بازار دہر میں تری منزل کہاں نہ تھی
ذریعہ : پرتلپی
قوس قزح سے ہم نے بھی تشبیہ دی اسے
چلہ نہ ہونے سے جو وہ ابرو کماں نہ تھی
زلف جو رخ پر ترے اے مہر_طلعت کھل گئی
شاعر:بہادر شاہ ظفر
دل کا سودا اک نگہ پر ہے تری ٹھہرا ہوا
نرخ تو کیا پوچھتا ہے اب تو قیمت کھل گئی